باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت ‏اسلام آباد میں ملازمین احتجاج کےدوران شیلنگ کی زد میں آنے والا اہلکار انتقا ل کرگیا،

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ‏سرکاری ملازمین کے احتجاج کےدوران ااشتیاق احمد شیلنگ کی زد میں آگیا تھا ،‏اشتیاق احمد نے گزشتہ شام 7بجے وائرلیس پر سانس کی تکلیف سے متعلق آگاہ کیا تھا

‏اہلکار اشتیاق آج صبح پولی کلینک اسپتال میں دم توڑ گیا، اسشیاق احمد سپیشل برانچ میں بطور سپاہی تعینات تھا،اسلام آباد پولیس کے حکام نے پولیس اہلکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے

واضح رہے اسلام آباد کی شاہراہ دستور گزشتہ روز میدان جنگ بنی رہی، صبح سویرے ہی مطالبات کے حق میں احتجاج کے لیے وفاقی ملازمین نے کام چھوڑا اور ڈی چوک پہنچ گئے۔ پولیس نے ملازمین کو گرفتار کیا تو پتھراؤ شرو ع کر دیا گیا۔ پولیس کی جوابی شیلنگ سے ایک سرکاری ملازم زخمی جبکہ میڈیا ورکرز سمیت کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

مشتعل ملازمین نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی گاڑی بھی روک لی، احتجاج کے باعث پاک سیکرٹریٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے جو مغرب کے بعد کھولے گئے۔ احتجاج کے باعث اسلام آباد کی کئی شاہراوں پر دن بھر شدید ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

اسلام آباد میں پاک سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے، گرفتاریاں شروع

ڈی چوک، ملازمین کا دھرنا جاری، گرفتاریوں کے بعد ملازمین ڈٹ گئے،بڑا اعلان کر دیا

سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری، شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں،مریم نواز

اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

وفاقی سرکاری ملازمین کا دھرنا ناکام بنانے کے لئے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین حراست میں لے لیا گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ شامل ہیں

ملازمین کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ، ہم اپنا حق لے کر جاہیں گے ،تمام گرفتار ملازمین کو فوراً رہا کیا جائے اور ملازمین کا حق انکو دیا جائے۔ اگر ملازمین لیڈران کو فل فور کو رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی ۔

Shares: