اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

0
24

اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا دھرنا جار ہے

سیکرٹری داخلہ نے وزارت داخلہ کنٹرول روم سےاسلام آبادکی صورتحال کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے،اسلام آبادکےتمام اہم مقامات کو وزارت داخلہ کنٹرول روم سےبراہ راست مانیٹر کیا جارہا ہے

سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کی سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے اور مزدروں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا کہنا تھا کہ 126دن دھرنا دینے والوں سے کچھ گھنٹے پرامن احتجاج برداشت نہیں ہورہا ،جو احتجاج کررہے ہیں،انہیں اتنی توفیق نہیں کہ ان سے بات کر سکیں ،نہتے اور پرامن ملازمین پرآنسو گیس اور تشددآمریت دور میں کیا جاتا ہے،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سےہرمکتبہ فکرکےافراداحتجاج پرمجبور ہیں،

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج اور تشدد انتہائی شرمناک ہتھکنڈا اور قابل مذمت ہے۔ سرکاری ملازمین کے مطالبات فی الفور پورے کیے جائیں ۔ تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا بنیادی حق ہے ۔ مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔پی ٹی آئی حکومت فسطائی ہتھکنڈے بند کرے ۔سرکاری ملازمین کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔ گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے ۔

پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کے احتجاج اور مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیا پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین پر شیلنگ کی شدید مذمت کی ہے، پی پی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ملازمین پر شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں،احتجاج ملازمین سمیت ہر شہری کا آئینی حق ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتاتنخواہوں میں اضافہ کے مطالبے پر بہیمانہ تشدد فسطائیت کی عکاسی ہے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے ملازمین کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت عمل ہے،پیپلزپارٹی سرکاری ملازمین کے احتجاج اور ان مطالبات کی حمایت کرتی ہے، نااہل حکومت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ریڈ زون کو میدان جنگ بنا دیا ہے،

وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے سرکاری ملازمین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے ملازمین پر غیرانسانی تشدد کی مذمت کرتے ہیں،وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کےمطالبات مان لیتی تو ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی

اسلام آباد میں پاک سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے، گرفتاریاں شروع

ڈی چوک، ملازمین کا دھرنا جاری، گرفتاریوں کے بعد ملازمین ڈٹ گئے،بڑا اعلان کر دیا

سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری، شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

وفاقی سرکاری ملازمین کا دھرنا ناکام بنانے کے لئے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین حراست میں لے لیا گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ شامل ہیں

ملازمین کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ، ہم اپنا حق لے کر جاہیں گے ،تمام گرفتار ملازمین کو فوراً رہا کیا جائے اور ملازمین کا حق انکو دیا جائے۔ اگر ملازمین لیڈران کو فل فور کو رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی ۔ ملازمین کی رہائی تک تما م صوبائی ملازمین اپنے اپنے علاقوں میں دھرنا دیں ۔ملازمین کا حق دینے کے بجاے انکو زدو گوپ کیا جا رہا ہے ۔

جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں،مریم نواز

Leave a reply