ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کو کہا تو مخالف ہو گئے،چلڈرن ہسپتال کے عملے کیخلاف درخواست دائر

0
31
lahore highcourt

ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کو کہا تو مخالف ہو گئے،چلڈرن ہسپتال کے عملے کے خلاف درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے عملے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر چلڈرن ہسپتال سمرا زہرا نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست گزار نے کہا کہ نرس رانی شہزادی، لیب اٹینڈنٹ سمرا ارشد، سینئر کلرک اکرم اور ہیلپر اقبال میرے ماتحت کام کرتے ہیں،ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی تو مخالف ہوگئے،

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

درخواست گزار نے مزید کہا کہ شعبے میں آنیوالے مریضوں کی مدد کرنے کو کہوں تو ہراساں کرنے لگے، شعبے میں آنیوالے مریضوں کے ٹیسٹ اور چیک کی بجائے انہیں پرائیویٹ طور پر چیک کرانے کیلئے ریفر کر دیتے ہیں، سیکرٹری اور میڈیکل ڈائریکٹر کو کارروائی کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں،

درخواست گزار نے مزید کہا کہ سیکرٹری اور میڈیکل ڈائریکٹر نے کارروائی کرنے کی بجائے درخواستیں دبا رکھی ہیں، عدالت سیکرٹری سیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال کو انکوائری کا حکم دے، عدالت سیکرٹری اور میڈیکل ڈائریکٹر کو انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے،

Leave a reply