ملازمین کو فری یونٹس کی سہولت ختم کرنےکی مخالفت

بجلی کے بنیادی یونٹ مرحلہ وار بڑھائے جائیں
0
29
bijli

اسلام آباد: واٹر اینڈ پاور ڈویلمپنٹ اتھارٹی (واپڈا) اور وزارت آبی وسائل نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس کی سہولت ختم کرنےکی مخالفت کر دی۔

باغی ٹی وی:بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں،عوام کی جانب سے مختلف محکموں کو دی جانے والی فری بجلی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہےدوسری جانب نگران حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف کو بھی پلان پیش کر دیا ہے اور ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے 400 تک یونٹس استعمال کرنے والوں کو ریلیف پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف حکام سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی درخواست کی ہے اور بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں سہولت دینے کی تجویز آئی ایم ایف کے حوالے کی ہے جس میں ہرصارف کو بجلی کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے، اگر آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہرکی تو 2 ماہ کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

ذرائع کے مطابق اگست اور ستمبر کے بل اقساط میں لینے کے لیے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی اور بنیادی ٹیرف میں7 روپے کا اضافہ واپس لے کرمرحلہ وارکرنے پر غور کیا جارہا ہے یعنی بجلی کے بنیادی یونٹ مرحلہ وار بڑھائے جائیں اس کے علاوہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بھی ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کر دی ہے-

شمالی وزیرستان کےنوجوان نے امریکا میں "کری ایٹو ایوارڈ "جیت لیا

ذرائع کے مطابق واپڈا اور وزارت آبی وسائل کا مؤقف ہے کہ فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے کوئی بچت نہیں ہو گی نیپرا نے فری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز سامنے رکھی ہےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن کے حکام نے تجویز دی ہے کہ ملازمین کو ماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں ایک لاکھ 89 ہزار 171 ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو فری یونٹس دیئے جا رہے ہیں، ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو ماہانہ 3 کروڑ 47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیئے جا رہے ہیں۔

یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے،امریکا

Leave a reply