پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر

Parliment

پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کی رہنما نادیہ خٹک کی جانب سے بھرتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں میں سیکرٹری داخلہ ، وزارت قانون ،چئیرمین سینٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے پارلیمنٹ میں خلاف قانون کی گئی تعیناتیوں کو غیرقانونی اور کالعدم قرار دینے، پارلیمنٹ میں تعیناتیوں کے انتخاب کے عمل کو شفاف اور سخت بنانے اور ایک جیسی مہارت رکھنے والے تمام عہدیداروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سخت نوٹس لے لیا، تحریک انصاف کے دھرنے میں عملی طور پر حصہ لینے پر ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو شوکاز نوٹس جبکہ چار دیگر ملازمین کو حتمی وارننگ جاری کردی گئی ہے ،سجاد احمد خان نے تحریک انصاف کے دھرنے میں اپنے علاقے کے لوگوں کو بٹھایا تھا ،سجاد خان کی ڈیوٹی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے چیمبر میں تھی ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق منع کرنے کے باوجود وہ علاقے کے لوگوں کو دھرنے میں لاتے رہے ۔چار دیگر ملازمین کی ڈیوٹی سابق سپیکر اسد قیصر کے ساتھ تھی ،یہ قومی اسمبلی کے ملازم ہوتے ہوئے خود دھرنے میں شامل رہے ،چاروں کو حتمی وارننگ نوٹس جاری کیا گیا ہے

بحریہ ٹاؤن کراچی،ملک ریاض نے ملازمین کو نکال دیا،احتجاج کرنے پر گرفتار

پاکستان انفارمیشن کمیشن دفتر میں ملازمین کی موجیں،ایک دوسرے کو "دبانے” لگے

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ،غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کے بعد 200 آسامیاں‌ختم

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

Comments are closed.