وجیہہ سواتی کیس کا فیصلہ،ملزمان کو سزاملنا قانون اور انصاف کی فتح
سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے،
سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ملزمان کو سزائیں ملیں اور مدعی کو انصاف ملے، وجیہہ سواتی قتل کیس میں پولیس نے درست تحقیقات کیں اور آج عدالت نے ملزمان کو سزا سنائی ہے، راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش امریکی نژاد خاتون وجیہہ سواتی کیس میں معزز عدالت کے جج محمد افضل مجوکہ نے فیصلہ سنادیا،ملزم رضوان حبیب کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 05لاکھ روپے ہرجانہ کا حکم سنایا گیا،ملزم کو اغواء کے جرم میں 10سال قید اورایک لاکھ روپے ہرجانہ سنائی گئی،ملزم کو زیر دفعہ 201جرم میں 07سال قید اور 1لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا بھی سنائی گئی،ملزم حریت اللہ کو زیر دفعہ 201جرم میں 7سال قید اور 1لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،ملزم سطان احمد کوزیر دفعہ 201جرم میں 7سال قید اور 1لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،
اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی
وجیہہ سواتی کا پوسٹمارٹم مکمل،لاش سرد خانے منتقل،قتل کی دہشتناک واردات،خطرناک انکشافات
وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے ،
:پاکستانی نژاد امریکی خاتون کواغوا کس نے کیا اورقتل کس نےکیا؟دفن کہاں کیا؟تفصیلات آگئیں
وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی
سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے انوسٹی گیشنز اورلیگل ٹیموں کو شاباش دی