ملک اندھیروں میں‌ کیوں چلا گیا ،وزیر بجلی نے حقیقت بتادی

0
59

ملک اندھیروں میں‌ کیوں چلا گیا ،وزیر بجلی نے حقیقت بتادی

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر عمر ایوب نے رات کے بلیک آوٹ کے بارے میں‌بتاتے ہوئے کہا کہ رات میں گدو پاور پلانٹ پر فالٹ آیا.ایک سیکنڈ میں فریکونسی ڈراپ ہوئی.فالٹ کے باعث 10ہزار302میگاواٹ سسٹم سے آوَٹ ہوگئے،رات 11بج کر 41منٹ پر گدو پاور پلانٹ پر فالٹ آیا.اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد ریجن میں بجلی بحال ہوچکی ہے.جھنگ ،میانوالی ،ملتان میں بھی بجلی بحال ہورہی ہے.کے الیکٹرک کو 400میگاواٹ کی سپلائی شروع ہوچکی ہے.سسٹم کو واپس آن لائن آنے میں مزید کچھ گھنٹے لگیں گے،

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت نے اینٹی فوگ ڈسک لگائے،گدو پاورپلانٹ میں ابھی تک فالٹ نظر نہیں آیا،دھند کم ہونے پر تحقیقات کے بعد فالٹ کا پتہ چلے گا،تربیلا کو ہم نے2بار اسٹارٹ کیا جس سے بجلی کی بحالی شروع ہوئی،پاور پلانٹ کے سیفٹی سسٹمز نے خود کو شٹ ڈاوَن کرنا شروع کردیا،تحقیقات جاری ہیں کہ سسٹم میں فالٹ کیوں آیا.ایک سیکنڈ میں فریکونسی 50سے صفر پرچلی گئی .ہماری حکومت آئی اس وقت تک ٹرانسمیشن پر کوئی کام نہیں ہوا تھا،

وزیر بجلی اور پیٹرولیم نے مسلم لیگ ن کےدور میں 18 سے ساڑھے 18 ہزار واٹ ترسیل کا نظام تھا،ہم بجلی کے ترسیلی نظام کو 24،23ہزار میگا واٹ تک لے گئے،ایسا صرف پاکستان میں نہیں ہوا، دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے،مٹیاری کے علاقے میں 6ارب ڈالر کی لائن ڈال رہے ہیں،ن لیگ کے دور میں ایسے 8بریک ڈاوَن ہوئے.پول ٹو پول فالٹ ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے.2سال میں ایک بھی فالٹ نہیں آیا کیونکہ ہم ٹرانسمیشن لائنزمیں بہتری لارہے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ پشاور ویلی میں بجلی کےشعبےمیں2ارب روپےکی سرمایہ کاری کریں گے،فالٹ ملک بھرکےپلانٹس میں نہیں،ایک مخصوص علاقےمیں آیا،

Leave a reply