متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر کے مندر وں اور گورودواروں کی تہذیب کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اصل حالت میں بحالی اور تزئین و آرائش کرنے کے لئے چار مختلف صوبائی محکموں کی خدمت حاصل کر لیں .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب , NCA لاہور , والڈ سٹی اتھارٹی لاہور اور محکمہ سیاحت پنجاب شامل ہیں ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل سیکر ٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے محکموں کے نما ئندوں کے ساتھ MOU پر دستخط کیے.
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور , چیرمین بورڈ حبیب الرحمنٰ , پردھان سردار امیر سنگھ , سیکر ٹری ثناء اللہ خان , عدیل احمد سی اے , ڈپٹی سیکر ٹری ایڈمن منیر احمد , اسسٹنٹ ایڈ منسٹریٹر ایڈمن راجہ احتشام فاروق , ڈپٹی سیکر ٹری پراپرٹیز یا سر اصغر مونگا , ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی و دیگر موجود تھے . چیرمین بورڈ حبیب الر حمنٰ کا کہنا ہے کہ ان تمام اداروں کی خدمت حا صل کر کے پاکستان میں موجود اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور تاریخی ورثہ کو انکی مذہبی روایات کے مطابق اصل حالت میں بحال کیا جا ئے گا , جس سے ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا.
مزید برآں سکھ مذہب کے لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے سینکڑوں سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور مقامی سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے چیرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ مہمانوں کے لیے فول پروف سیکورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں بورڈ افسران , میڈیکل و سکیورٹی عملہ مہمانوں کی خدمت کے لیے ہمراہ ہوں گے








