ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کئی علاقوں میں موسلام دھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

باغی ٹی وی : راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایم ڈی واسا کے مطابق اب تک 70 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے اور واسا کا عملہ و مشینری نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ ہے اور پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاقے پاکستان ٹاؤن کی کئی گلیاں ڈوب گئیں اور پاکستان ٹاؤن زون فائیو کی سوسائٹی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا پاکستان ٹاون کی گلی نمبر 65 مکمل ڈوب گئی پانی گھروں میں داخل ہونے سے گاڑیوں کو نقصان ہو گیا –

میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے اور بارش سے نشیبی علاقے زیرآب اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔ عیسیٰ خیل کے کئی علاقوں کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ چاپڑی محفوظ بند بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

پشاور اور مضافات میں گہرے بادلوں کا راج،موسم خوش گوار ہو گیا دینہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی بارش شروع ہوتے ہی علاقہ بھر میں بجلی غائب ہو گئی کھاریاں اور پنڈادنخان میں موسلا دھا ربارش ہوئی-

ملتان ، آج سے جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا-

میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ارش سے نشیبی علاقے زیرآب ،گلیاں پانی سے بھر گئیں عیسیٰ خیل کے کئی علاقوں کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی چاپڑی محفوظ بند بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے

این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی کہا کہ صوبائی و ضلعی انتظامیہ ضروری احتیاطی اقدامات کریں خطرے سے دوچارعلاقہ مکینوں کا محفوظ انخلا یقینی بنایا جائے ہنگامی مشینری اور نکاسی آب کے آلات دستیابی یقینی بنائی جائےمقامی آبادی کو اربن فلڈنگ و احتیاطی تدابیر سے آگاہ رکھا جائے،سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خوراک و ادویات کی پیشگی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی متعلقہ حکام سیاحوں کو بھی موسمی حالات اور راستوں کی صورت حال سے آگاہ رکھیں،عوام غیر ضروری سفر اور نقل و حرکت سے گریز کریں،

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں لیاری کھڈامارکیٹ کے قریب عمارت گرگئی،لبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ملبےتلے دب کرایک رکشہ بھی تباہ ہو گیا ،عمارت خستہ حالی کےباعث خالی تھی پولیس کے مطابق عمارت کی گیلری کاکچھ حصہ دوروزقبل بارش کےدوران گراتھا-

کرک میں احمد آباد،بابل خیل سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھرووں اور دکانوں میں داخل گیا عوام اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور دکانوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے درجنوں دکانیں اور مکانات منہدم،تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں –

قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے کراچی پہنچے اور حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا فضائی دورہ کیا آرمی چیف کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت پر بریفنگ بھی دی گئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف اقدامات میں سول انتظامیہ کی عسکری معاونت کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں –

Shares: