پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جلد گھنٹوں کے خلل کے بعد مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا باعث بننےوالےڈیٹا نیٹ ورکس میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروسز کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل اور دیگر تین کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئیں تھیں اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ، صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا نجی اداروں، گھروں اوردفاتر میں پی ٹی سی ایل اورزونگ کی انٹرنیٹ سروس متاثرہوئی تھی-


ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔


ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر تھا ترجمان پی ٹی اے نے کہا تھا کہ کیچ ،پنجگور،گوادر میں پی ٹی سی ایل اور 3موبائل فون کمپنیوں کی سروس متاثر ہوئی ہے-

Shares: