ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں سے مزید 45 افراد جاںبحق

0
36

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کےمطابق سیلاب اوربارشوں کے باعث ہونے والے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 982 تک پہنچ گئی جبکہ 14 سو 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں منڈا ہنڈورڈکس کا پل ٹوٹ گیا،چار سدہ سے لوگوں کی نقل مکانی شروع

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں میں اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں اور سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزارسے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 149 پلوں کو نقصان ہوا اور 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

کوئٹہ اور مستونگ میں 3 بچوں سمیت 7 افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے، سیلابی پانی میں ڈوبنے والے ساتوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

کوئٹہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے بعد مختلف ندیوں میں آنے والے سیلابی ریلوں میں تین بچوں سمیت چھ افراد پانی میں ڈوب جانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت

بلیلی، ہنہ اوڑک، چشمہ اچوزئی اور مشرقی بائی پاس پر ہونے والے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں مستونگ کے علاقے دشت میں ڈوبنے والے شاہ زین نامی نوجوان کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے پی ایم اے لاہورکے سربراہ پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیا اکٹھی کی جائیں گی۔

پروفیسر اشرف نظامی نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے،فلڈ انفارمیشن سسٹم کی موجودگی میں حکومت اور متعلقہ اداروں کی بے حسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان اداروں کی غیر ذمہ داری کے باعث انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے پی ایم اے آفس میں امدادی کیمپ قائم کیا جا رہا ہے، مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھیجنے کا فیصلہ

ہرنائی میں مانگی کے مقام پر رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا،قومی شاہراہ مکمل بند ہو گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق مالاکنڈ میں خار کے مقام پرسیلاب میں پھنسے 15 افراد کو زندہ نکال لیاگیا،ریسکیو اورسول ڈیفنس کی ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے-

سبی میں دریائے ناڑی کینال بپھرنے کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق مختلف مقامات پر کٹ اور حفاظتی بند باندھنے کے بعد پانی کا رخ تبدیل کر دیا گیا ہے،عوام اطمینان رکھیں،شہر اب بالکل محفوظ ہے-

ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق دریائے ناڑی کینال میں پانی کی سطح میں کمی آئی ہے،سبی میں دریائے ناڑی کینال بپھرنے کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ چکے ہیں،متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، کھانے پینے کی اشیاء فراہم کردی گئیں،کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ الرٹ ہے،

ریسکیو حکام کے مطابق نوشہرہ میں دریائے کابل میں 274000 کا سیلابی ریلے ریکارڈ کیا گیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق دریائے کابل سے گزرنے والا سیلابی ریلہ نقصان کیے بغیر بحفاظت گزر جائے گا،دریائے کابل میں پانی کی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دریائے کابل میں 2 لاکھ 35 ہزار کیوسک سے زیادہ پانی کا ریلاہےدونوں ڈیمز سے پانی کے اخراج کو کم سے کم کیا جارہاہے-

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق واپڈا حکام نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ہرممکن تعاون کا یقین دہانی کرائی ہے،سیلاب کی شدت اور دریائے کابل میں بھی پانی کے بہاومیں کمی آئے گی،پانی کے اخراج کو کم کرنے سے سیلابی ریلہ اٹک کے مقام پر دریائےسندھ میں بحفاظت ڈسچارج ہوسکے گا-

وارسک اور تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج کو کم کرنے کیلئے بات چیت جاری، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا نوشہرہ میں سیلاب کی شدت کو کم کرنے کیلئے واپڈا حکام سے رابطہ کیا گیا ہے خیر آباد تفریحی کنڈ پارک بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا،صوبے کے تیسرے بڑے اسپتال قاضی میڈیکل کمپلیکس میں طبی سہولیات عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی ہیں-

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں مختلف علاقوں میں سیلابی الرٹ،مکینوں کیطرف سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے آبادی میں پانی داخل ہونے کے باعث رہائشیوں کی نکل مکانی جاری ہے پیرسباق کے علاقے میں پانی کی سطح مزید بڑھنے لگی-

دریائے کرم میں گھڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ،دریائے ناگمان میں چارسدہ رو ڈ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ دریائے سندھ میں تربیلہ، چشمہ کے مقام پر نچلے، جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا-

دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاو 56ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، بہاو 5 لاکھ 79 ہزار کیوسک دریائے جندی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، چارسدہ کے مقام پر بہاو 33 ہزار ریکارڈ دریائے سوات خیالی میں چارسدہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، بہاو ایک لاکھ 40 ہزار ریکارڈ کیا گیا-

دریائے سوات میں چکدرہ اور منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا دریائے سوات میں خوازخیلہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا

ادیزئی کے مقام پر 79 ہزار 300 کیوسک ریلا گزر رہا ہے ،نوشہر ہ ،پانی کا بہاو 2 لاکھ 74 ہزار، ورسک ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکار ڈ دریائے کابل میں ورسک اور ادیزئی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

خانوزئی ڈیم اور مستونگ میں بولان ندی کے صبری ڈیم ٹوٹ گیا ،مکانات منہدم ،لوگ بے گھر ہو گئے ڈیرہ مرادجمالی کے دریاے لہڑی اور دریاے مولا میں طغیانی سے قریبی آبادی متاثر ہوئی مکران ڈویژن ،نصیر آباد صحبت پوراور کچھی میں بھی دیہات زیرآب آگئے ،متاثرین کی نقل مکانی ، ژوب ، موسٰی خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، قلات میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے-

بلوچستان میں بارش ، ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں،اندرون ملک سےرابطہ منقطع ہو گیا دریائے ناگمان میں چارسدہ رو ڈ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا-

Leave a reply