ملک بھر میں 24 گھنٹوں مزید 40 افراد کورونا کا شکار ، متاثرین میں‌ بھی اضافہ

باغی ٹی وی رپورٹ :نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناسے مزید40افراد جاں بحق ہوگئے، کوروناکے 2ہزار7نئےکیسز سامنےآئےملک میں کوروناکےفعال کیسز کی تعداد 33ہزار474 ہے. کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد10ہزار598ہوگئی.ملک بھر میں کورونا کے 4لاکھ 99ہزار 598کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں 4لاکھ 55ہزار445کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے

سندھ میں کوروناسے اموات کی تعداد 3ہزار 679ہوگئی.پنجاب میں کوروناسے اموات کی تعداد 4ہزار 242ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کوروناسے اموات کی تعداد ایک ہزار 718ریکارڈ ہوئی .اسلام آباد میں کوروناسے اموات کی تعداد 436،بلوچستان میں کوروناسے اموات کی تعداد 187ہوگئی،گلگت بلتستان میں کوروناسے اموات کی تعداد101ہوگئی،آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد235ریکارڈ کی گئی .

سندھ میں کوروناسے سب سے زیادہ 2لاکھ24ہزار4 متاثرہوچکے ہیں پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ44ہزار111رپورٹ ہوئے. خیبرپختونخوا میں کورونا کے 60ہزار751کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا کے 38ہزار970کیسز رپورٹ ہوئے.آزاد کشمیرمیں کورونا سے 8ہزار 451کیسز سامنے آئے،

Shares: