ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی

0
34

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی

باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 833 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 59 ہزار 311، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 919، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 803، بلوچستان میں 18 ہزار 840، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 912، اسلام آباد میں 41 ہزار 655 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 100 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

Leave a reply