ملک بھر میں‌24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ

0
41

ملک بھر میں‌24 گھنٹے کے دوران کورونا کےنئے 482 کیسز رپورٹ

باغی ٹی وی :اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سے مزید12 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی مجوعی تعداد6 ہزار 267 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کےنئے 482 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 193 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں 2 لاکھ 78 ہزار 939 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد8 ہزار987 رہ گئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 593 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر25 لاکھ 12 ہزار 337 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ پنجاب 96 ہزار466، خیبرپختونخوا میں 35ہزار831، اسلام آباد15 ہزار546، بلوچستان 12 ہزار 664، گلگت بلتستان 2 ہزار 745 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 265 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار192 اور سندھ میں 2 ہزار373 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار248، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، ‏گلگت بلتستان65 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا مریضوں کےلیے 1920 وینٹی لیٹر ہیں اور کورونا کے 113 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پرہیں۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔

آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔ اس وقت ایک ہزار97 کورونا مریض ملک بھر کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 9 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 214،اسلام آباد2 ہزار 832، خیبرپختونخوا2 ہزار727، بلوچستان471، گلگت بلتستان270 اور آزادکشمیرمیں 171 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

Leave a reply