ملک بھر میں کہاں ہوگی بارش اور کہاں رہے گا سوکھا. جانیے موسم کی تفصیلی رپورٹ میں

0
34

ملک بھر میں کہاں ہوگی بارش اور کہاں رہے گا سوکھا. جانیے موسم کی تفصیلی رپورٹ میں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مغربی بارش کا سسٹم آ رہا ہے – ساتھ ہی ساتھ شدید سردی کی لہر بھی لا رہا ہے- 11 دسمبر سے خیبر پختون خواہ اسلام آباد راول پنڈی لاہور پشاور کوئٹہ بلوچستان شمالی و وسطی پنجاب موسلادھار بارشوں کا امکان- جنوبی پنجاب ‘ شمالی سندھ #کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان ہے تمام کے تمام #کشمیر میں موسلادھار بارش متوقع- 60 سے زائد ملی میٹر بارش ہو گی-

مری میں 12 سے 14 دسمبر کے درمیان شدید برف باری کا امکان – نیلم نتھیا گلی سوار مالم جبہ بابوسر ٹاپ چترال کالام استور گلگت شدید برف باری متوقع –

11 دسمبر کی شام سے بارش کا سلسلہ پاکستان میں بلوچستان کے راستے راخل ہو گا- اس کی شدت طاقت ور لگ رہی ہے- یہ سلسلہ پاکستان کے 70 فیصد علاقوں میں بارش برساۓ گا-

سندھ بشمول کراچی میں 12 اور 13 کو بارش کا امکان ہے.پنجاب میں 12 13 14 کو موسلادھار بارش متوقع ہے
خیبر پختون خواہ میں 11 سے 15 دسمبر تک تیز بارش متوقع ہے
اسلام آباد اور راولپنڈی 12 سے 14 دسمبر تک شدید بارش کا امکان ہے
بلوچستان میں 11 12 13 بشمول کوئٹہ تیز بارش متوقع ہے

الگ الگ شہر تفصیالات یوں ہیں –

#اسلام آباد 35 تا 55 ملی میٹر بارش متوقع ہے- زیادہ بارش 12 سے 14 کی صبح تک ہو گی- نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں-

#راولپنڈی :-

شہر میں 25 تا 35 ملی میٹر بارش متوقع – ژالہ باری کا امکان موجود ہے- بارش 11 کی شام سے شروع ہو کر 14 تک رہے گی-بارش کا زیادہ زور 12 اور 13 کو ہو گا-
مزیدار بارش اور اس بعد س شدید سردی کی لہر بھی متوقع ہے درجہ حرارت صفر تک جا سکتا ہے-
راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیۓ یہ سپیل بہترین ہو گا- انشاءاللہ

#خیبر پختون خواہ کی تفصیلات :-

پورے صوبے میں تیز بارشوں کا امکان – بارش 11 دسمبر سے شروع ہو کر 15 دسمبر تک جاری رہے گی-

جنوبی خیبر پختون خواہ 15 تا 25 ملی میٹر بارش متوقع ہے
شمالی خیبر پختون خواہ 20 تا 50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے
جگہ جگہ ژالہ باری کا امکان ہوجود ہے

#پشاور ‘#مردان ‘ #کوہاٹ ‘ #بنوں ‘ لکی مروت ‘ ڈیرہ اسمائیل خان ‘ ٹانک ‘ #کڑک ‘ ہری پور ‘ مانسہرہ ‘ بٹ خیلہ ‘ نوشہرہ سوات ‘ بشام ‘ مینگورہ ‘ ایبٹ آباد ‘ خیبر ‘ ٹوپی ‘ چترال ‘ موسلادھار بارش کا امکان ہے-
سردی کی شدید ترین لہر ہمراہ ہو گی- درجہ حرارت پشاور صفر تک اور شمالی علاقون میں منفی تک جاۓ گا-

پارہ چنار چترال سوات کالام مالم جبہ ایبٹ آباد میں بھاری برف باری ہو گی-
لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ہے احتیاط کریں-

#پنجاب کا موسم :-

تمام پنجاب اچھی بارش کا امکان ہے- بارش 12 ’13 اور 14 دسمبر کو ہو گی – شمالی پنجاب 30 تا 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہےشمال مشرقی پنجاب 50 ملی میٹر سے زائید بھی ممکن ہےلاہور 20 تا 30 ملی میٹر بارش متوقع -وسطی پنجاب میں 15 تا 20 ملی میٹر بارش کا امکان ہےجنوبی پنجاب بہاولپور بہاولنگر وہاڈی 10 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع ہے.ملتان ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ تونسہ راجن پور رحیم یار خان خانپور بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان مقدار 5 تا 10 ملی میٹر رہ سکتی ہے-

#شمالی_پنجاب سیالکوٹ ناروال شکرگڑھ ڈسکہ کھاریاں راولپنڈی لالہ موسی گجرانوالہ ‘ منڈی بہاولدین ‘ جہلم گجرات پنڈی بھٹیاں چکوال شدید بارش کا امکان ہے- مقدار 40 سے زائید بھی ہو سکتی ہے- جگہ جگہ ژالہ باری ممکن- نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں-لاہور میں 13 اور 14 کو تیز بارش متوقع – 15 تا 30 ملی میٹر بارش متوقع – گرج چمک ہمراہ ہو گی-میانوالی ‘ بکھر ‘ نورپور تھل ‘ لیہ ‘ اٹک میں بھی تیز بارش کا امکان ہے- مقدار 15 سے 20 تک ممکن ہے-
وسطی_پنجاب :- فیصل آباد ‘ ننکانہ صاحب ‘ حافظ آباد جھنگ ‘سرگودھا ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘ ساہوال پاکپتن ‘ قصور ‘ میان چنوں ‘ خانیوال’ اوکاڑہ پتوکی میں درمیانی سے تیز بارش متوقع مقدار 10 تا 20 تک رہنے کی توقع ہے- بارش زیادہ تر خاموش ہو گی-

#جنوبی_پنجاب:-

#بہاولنگر چشتیاں ہارون آباد فوڑٹ عباس حاصلپور میلسی وہاڑی اچھی بارش کا امکان ہے- مقدار 10 تا 15 ملی میٹر تک ہو گی- شدت زیادہ تر درمیانی ہو گی-

#رحیم یار خان #خانپور لیاقت پور راجن پور روجھان میں 12 سے 15 تک ہلکی بارش کا امکان ہے- 5 تا 10 ملی میٹر بارش متوقع- چند مقامات پر گرج طوفان بھی بنیں گے-

#ملتان مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خان جام پور تونسہ خانوال علی پور جلال پور ہلکی سے درمیانی بارش متوقع – مقدار 5 تا 15 ملی میٹر ہو سکتی ہے- چند مقامات پر گرج طوفان بن سکتا ہے-

#سردی کی #شدید لہر اس کے بعد پورے پنجاب کو متاثر کرے گی- شمالی پنجاب صفر تک پارہ گرے گا- لاہور 1 ڈگری تک ‘ جنوبی پنجاب 2 سے 3 ڈگری تک درجہ حرارت رہے گا-

#بلوچستانکاموسم :-
بلوچستان میں 11 سے 14 دسمبر تک بارش کا امکان ہے-
ژوب کوئٹہ چمن لورالای قلعہ سیف اللہ سبی ڈیرہ بگٹی بارکھان زیارت میں تیز بارش ممکن – 20 تا 30 ملی میٹر بارش ممکنڈیرہاللہیار ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد خصدار خاران واشک ہلکی سے درمیانی بارش ممکن- مقدار 5 تا 10 ملی میٹر رہ سکتی ہے-
گوادر تربت اومارہ پنجگور جیوانی پسنی بھی اچھی بارش کا امکان ہوجود ہے-

شمالی بلوچستان #برف باری کا امکان موجود ہے- کلفی جام سردی کے لہۓ تیار رہو-

#سندھ کا موسم :-

#کراچی میں 12 اور 13 کو بارش کا امکان ہے- شدت ہلکی سے درمیانی رہ سکتی ہے- مقدار 5 تا 15 ملی میٹر تک ممکن ہے- سارا انحصار ٹروف (Trough) اور گرج طوفان کے بننے پر ہے-
سردی کی ایک تگڑی لہر کراچی کو 14 سے متاثر کرے گی- درجہ حرارت 7 ڈگری تک گر سکتا ہے-حیدآباد دادو مورو ٹنڈو اللہ یار ٹھٹھہ بدین ہلکی بارش ممکن-

لاڑکانہ جیکب آباد سکھر شہداد کوٹ قاضی احمد سانگھڑ سرکنڈ پڈیڈین میں ہلکی بارش متوقع ہے-
سردی کی لہر پورے صوبے میں نمائیاں درجہ حرارت میں کمی لاۓ گی-
شمالی علاقوں میں برف باری متوقع ہے.مری میں 12 13 14 کو برف باری ہو گی-
شمالی پاکستان میں شدید برف باری کا امکان ہے-
اس کے بعد سردی پورے ملک کو گرفت میں لے گی-
بارش کا اگلا سلسلہ 17 سے آ ۓ گا-یہ سپیل یادگار ہو گا-اور یہ دسمبر بھی انشاءاللہ

Leave a reply