باغی ٹی وی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک چلانے کے لیے مجھے تہہ خانے سے نکلنا ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور میرامدافعتی نظام بہتر ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ختم ہو گیا ہے اور میں اب بہت جلد انتخابی ریلیوں کی قیادت کروں گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے مجھے تہہ خانے سے نکلنا ہو گا۔گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو لنک کے ذریعے 20 نومبر کو ہونے والےعام انتخابات سے متعلق مباحثہ میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔
مجھے توکرونا ہوگیامگرمجھ سے کسی کوکرونا نہیں ہوگا : ٹرمپ کا دعویٰ ماہرین طب نے سرپکڑ لیے
خیال رہے کہ کچھ روز کرونا وائرس نے امریکی صدر اور خاتون میلانیا ٹرمپ کو بھی شکار کرلیا تھا جس کے بعد صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملٹری اسپتال میں زیر علاج رہے تاہم علاج مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ وہ کرونا وائرس سے ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں، ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے۔