سیاسی لبادہ اوڑھنے والے ملک دشمنوں کی نشاندہی کی جائے، رانا تنویر

0
38
qomi assambly

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت ہوا،

وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ خودکش حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،غم اور دکھ کی اس گھڑی جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشتگردی کی اس جنگ میں ہزاروں سے زائد پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں،ان واقعات کو رونما ہونے سے اب تک نہیں روکا جا سکا،2014 میں جب چین کے صدر پاکستان آئے تھے تب بھی کچھ ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کو سیاسی و معاشی طور پر غیر مستحکم بنانے کی کوشش کی،اس ایوان سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسی غیر دشمن قوتوں اور عناصر کے پیچھے جو ذہنیت اور سوچ ہے اس کی نشاندھی کی جائے۔ایک ایسا لائحہ عمل اختیار کیا جائے جس سے پاکستان اس دہشتگردی کے مسئلے سے نبرد آزما ہو سکے اور ایسی ملک دشمن قوتوں کی نشاندہی کی جا سکے جنہوں نے سیاسی لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کب تک دہشتگردی کا افسوس کرتے رہیں گےاور کب تک ہم لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟9 مئی کا واقعہ ایک ادارے کو کمزور کرنے کی سازش تھی جس سے پاکستان کمزور ہوا، جس ادارے نے ہماری حفاظت کا ذمہ لیا اس کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی، باجوڑ کا واقعہ نو مئی کے واقعے کی کڑی ہے، وزیر قانون قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں،آج وقفہ سوالات کو مؤخر کیا جائے اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے پہ بحث کی جائے۔

رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں "اسلام آباد کے سیکڑ G-14 کے ذیلی سیکڑ ون اور ٹو میں حاصل کردہ 4880 کنال اراضی کے مکینوں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضے کی عدم ادائیگی” پر اظہار تشویش کیا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے قادر خان مندوخیل کے توجہ دلاؤ نوٹس میں سیکٹر جی /14 کے زیلی سیکٹرز کی زمین کے رہائشیوں کو موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ نہ دینے پر رولنگ جاری کی ،رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے "اسلام آباد کے سیکڑ G-14 کے ذیلی سیکڑ ون اور ٹو میں حاصل کردہ 4880 کنال اراضی” کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری محمود شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2005 میں اسلام آباد سیکٹر G-14 کی زمین کے بدلے میں معاوضہ دیا گیا اور 2019 میں بھی ان بلڈنگز کی قیمت ادا کی گئی۔ یہ قیمت اس وقت کے مارکیٹ ریٹ سے زیادہ تھی اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق ان افراد کو ایک ایک پلاٹ بھی دیا گیا۔1200 افراد وفات پا گئے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ دیر کا شکار ہوا،دو سال پہلے عدالت نے کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے بھی یہ فیصلہ دیا تھا کہ مالکان کو ادا کی گئی رقم مارکیٹ سے زیادہ تھی،

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے پرانے اسلحہ لائسنس کی رینیول سے متعلق رولنگ دی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وزات داخلہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرانے اسلحہ لائسنس کینسل نہیں ہونگے اور ان کی رینیول کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

ممبر قومی اسمبلی ،وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسد محمود نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز باجوڑ میں ہونے والے خود کُش حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کل کے دردناک اور اذیت ناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی ،پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،جمیعت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا اسد محمود نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل ایسا واقعہ پیش آیا جس نے پورے ملک کو افسردہ اور رنجیدہ کر دیا ،یہ حملہ پاکستان پر حملہ ہے، پاکستان کے امن پر حملہ ہے، جمہوریت پر حملہ ہے ، معیشت پر حملہ ہے، یہ بے گناہ مسلمانوں اور امت مسلمہ پر حملہ ہے۔
بیان نہیں کیا جا سکتا کہ وہاں موجود لوگ کس کرب میں مبتلا ہوئے ہیں ایک ایک خاندان کے تین تین لوگ شہید ہوئے ہیں

Leave a reply