ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے
0
92
weahter

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا مکان ہے تاہم بعد از دوپہر جھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو شام چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرم اور اورکزئی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے اور مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے-

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں …

ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے،ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنےکی منظوری دی ، انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کر نےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

علاوہ ازیں جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس نےشہریوں کو متوقع ہیٹ ویو سےآگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں، جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 47 سے 55 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں ہوا میں دباؤ کے سبب بننے والے کملونمبس بادلوں کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے پیش نظر کچھ انتباہات اور احتیاطی تدابیر جاری کی جا رہی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سے گیس کے مواد، لائٹرز، مشروبات، پرفیوم اور عمومی طور پر ڈیوائس بیٹریاں نکال دی جائیں گاڑی کی کھڑکیاں ہلکی سی کھلی رکھی جائیں تاکہ ہوا کی آمد رہے، گاڑی کا فیول ٹینک مکمل طور پر نہ بھریں، شام کے وقت گاڑی میں ایندھن بھریں اور صبح کے وقت گاڑی سے سفر نہ کریں۔ خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔

جاری ہدایات میں کہا گیا کہ بچھو اور سانپ سے محتاط رہیں، کیونکہ وہ نمایاں طور پر اپنے بلوں سے نکلیں گے اور ریفریجریٹرز کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں اسی طرح پانی اور مائعات کا زیادہ استعمال کریں، گیس سلنڈرز کو دھوپ میں نہ رکھی، بجلی کے میٹرز پر بوجھ زیادہ نہ بڑھائیں اور ایئر کنڈیشنرز صرف وہاں چلائیں جہاں خاندان کے افراد موجود ہوں خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں، براہ راست دھوپ کے سامنے نہ آئیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران۔

نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ؟ تجزیہ ؛ شہزاد قریشی

Leave a reply