ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری،ریسیکیو ٹیمیں روانہ،موسم سرد

صدر کے قافلے میں 3 ہیلی کاپٹر تھے
0
257
tehran

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے،

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا ہے جب کہ ایرانی ہلال احمر نے اس کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر آذر بائیجان کے دورے پر تھے، تین ہیلی کاپٹروں کا قافلہ تھا، دو ہیلی کاپٹروں نے محفوظ لینڈ نگ کی تا ہم تیسرے ہیلی کاپٹر بارے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں،ایرانی میڈیا نے پہلے ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ کی خبر دی اور کہا کہ ہنگامی لینڈنگ موسم کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے اور ایرانی صدر تبریز روانہ ہو گئے ہیں تا ہم ایرانی میڈیا نے بعد میں کہا کہ ہیلی تباہ ہو گیا ہے،تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک تک ہیلی کاپٹر نہ مل سکا نہ ہی ایرانی صدر بارے کوئی خبر سامنے آ سکی، ایرانی صدر رئیسی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور سرکاری ٹی وی نے ان کی حفاظت کے لیے دعائیں کی ہیں،حادثےکی خبر سامنے آنے کے بعد مشہد میں بڑی تعداد میں شہری حضرت امام علی رضا کے مزار پر جمع ہوگئے اور صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں-

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ایک ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر مشرقی آذربائیجان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کو بتایا کہ امدادی کارکن "واقعہ” کی جگہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہیلی کاپٹر کے ساتھ کیا ہوا اس بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی اور نہ ہی اس میں کون سوار تھا،اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ملک کے وزیر خزانہ امیر عبداللہ بھی صدر کے ساتھ تھے۔وزیر خارجہ بھی ایرانی صدر کے ہمراہ تھے

تہران ٹائمز کے مطابق صدر کے قافلے میں 3 ہیلی کاپٹر تھے جن میں سے دو بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گئے،رئیسی مشرقی آذربائیجان صوبے میں قز قلعسی ڈیم کے افتتاح کے لیے تھے، خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو صدر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈرون یونٹس بھی امدادی کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں،

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہےکہ ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے، خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے نے ایرانی سرکاری ٹی وی کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ ریسکیو حکام ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،دشوارگزار علاقے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ،صدرکے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن کچھ مواصلاتی مشکلات ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے بارے میں پر امید ہیں، حادثےکی جگہ سے آنے والی خبریں تشویش ناک ہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاسداران انقلاب، فوج اور پولیس کو حکم دیا ہےکہ وہ صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں

موسم سرد،فضائی آپریشن میں مشکلات، زمین آپریشن جاری
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ہیلی کاپٹر کے جی پی ایس ٹرانسمٹر سے ورزقان شہر کے قریبی علاقے کی نشاندہی ہوئی ہے، صدر اور ان کی ہمراہ اعلی عہدے داروں کی ٹیم 3 ہیلی کاپٹروں سے تبریز ریفائنری کی جانب جا رہی تھی جب صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا،موسم سرد ہے اور کوہرا چھایا ہوا ہے جس کے نتیجے میں صدر کا ہیلی کاپٹر ہارڈ لینڈنگ پر مجبور ہوا،آئی آر آئی بی کے رپورٹر نے بتایا کہ ویزبلیٹی 10 میٹر سے کم ہے، 40 امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ایرانی فوج بھی ریسکیو کے کاموں کے لئے متحرک ہو چکی ہے، اس وقت تک جائے حادثہ کی جگہ کا پتہ نہیں چل سکا ،سردی بڑھ گئی ہے، موسم سخت ہے جس کی وجہ سےسرچ آپریشن کا کام مشکل ہوگیا ہے۔ بعض ماہر کوہ پیما بھی امدادی ٹیموں میں شامل ہوگئے ہیں،موسم سرد ہونے کی وجہ سے فضائی امداد کا امکان نہیں ہے لہذا ریسکیو اینڈ آپریشن ٹیمیں زمینی راستوں سے جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں

ہمیں ابھی تک ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا کوئی سراغ نہیں ملا،ایرانی ہلال احمر
دوسری جانب ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا کوئی سراغ نہیں ملا،ایرانی حکام نے تبریز ایئرپورٹ پر ایرانی صدر، وزیر خارجہ، مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور لاپتہ ہیلی کاپٹر کے عملے کی تلاش کے لیے ایک آپریشنل ہیڈ کوارٹر قائم کر دیا ہے،ایران میں ایرانی صدر کی زندگی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں ،قم میں حضرت فاطمہ معصومہ کی درگاہ پر ایرانی صدر کے لیے دعائیہ تقریب ،شہروں، خانقاہوں اور مساجد میں ایرانی صدر کے لئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ پر تلاشی کے دوران ہم نے امدادی ٹیموں کے 3 ماہرین کو کھو دیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ،صدر مملکت آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف کی دعائیں
پاکستان کے صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لیکر جانے والے ہیلی کاپٹر کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی۔ میں صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایران سے عزت مآب ایرانی صدر کے حوالے سے افسوسناک خبر سنی۔ صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر بارے اچھی خبر کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہیں۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں عزت مآب صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔سینٹر علامہ راجہ ناصر عبا س کا کہنا ہے کہ برادر اسلامی ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی پہاڑی اور جنگلی علاقے میں کرش لینڈنگ کی خبر ہمارے اور ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے لیے شدید اضطراب کا باعث ہے۔ جمہوری اسلامی ایران کے صدر عالم اسلام کے ایک باوقار، مدبر اور بابصیرت رہنما ہیں۔ صدر ابراھیم رئیسی ،ان کے وزیر خارجہ اور ھیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد کی سلامتی کے لیے اہل اسلام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔آذربائیجان کے صدر نے ایران کے اعلیٰ حکام کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ایکس پر جاری بیان میں آذر بائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنےکے بعد اعلیٰ ترین وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی خبر سے شدید پریشانی ہے اللہ تعالی کے حضور ہماری دعائیں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ہیں، ایک پڑوسی، دوست اور برادر ملک کے طور پر جمہوریہ آذربائیجان کسی بھی مدد کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے،امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق خبروں پر ہماری نظر ہے، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کریش کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دی گئی ہے،اس وقت ہم اس پر مزید کوئی کمنٹ نہیں چاہتے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ سے متعلق خبروں پر گہری تشویش ہے ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

سرکاری نیوز ویب سائٹ ارنا کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ صدر کا ہیلی کاپٹر وٹیکٹڈ ایریا میں گر کر تباہ ہوا، جو کہ ایک جنگل اور پہاڑی علاقہ ہے،تاہم صدر اور ان کی ٹیم کو کس قسم کا ہیلی کاپٹر لے جا رہا تھا اس کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی،ایران مختلف قسم کے ہیلی کاپٹر چلاتا ہے لیکن کئی دہائیوں کی پابندیوں کے باعث نئے طیاروں کی خریداری یا پرزے حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ایران میں اس وقت خدمات انجام دینے والے بہت سے فوجی طیارے ملک کے 1979 کے انقلاب سے پہلے کے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق، "ایران میں استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر، طیارے کافی پرانے ہیں ،اسی لیے ایسے حادثات ایران میں کثرت سے ہوتے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے سے ملکی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی، آذربائیجان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے زیر صدرات سپریم کونسل کا اجلاس جاری ہے ، جس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کی بخیریت بازیابی کی دعا کی ایرانی سپریم نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے سے ملکی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی۔

ایرانی امور خاص کے ایگزیکیوٹیو محسن منصوری کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیس کو ہدافرین سے تبریز لے جانے والے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد نے حکام کے ساتھ متعدد رابطے کئے ہیں۔ ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر کا مسافر تھا اور دوسرا ہیلی کاپٹر کے عملے کا رکن تھا، ایسا لگتا ہے واقعہ ابتدائی طور پر سوچی گئی شدت سے کم پیچیدہ تھا۔ فی الحال دو مربع کلومیٹر کے علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا-

قبل ازیں ایرانی سید ابراہیم رئیسی اور الہام علی اف نے زیر تعمیر قیز قلعہ سی ڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدور سید ابراہیم رئیسی اور الہام علی اف نے آج بروزاتوار 19 مئی 2024، زیرو بارڈر پوائنٹ پر مشترکہ ڈیم قیز قلعہ ڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،قیز قلعہ سی ڈیم کی تعمیر کے بعد، خدا آفرین ڈیم میں ذخیرہ شدہ پانی، جو کہ قیز قلعہ سی ڈیم کے اوپر کی طرف واقع ہے، مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور جمہوریہ آذربائیجان کے میدانی علاقوں میں نہری اور پایاب ورک کے ذریعے سالانہ 2 بلین کیوبک میٹر کے حساب سے زراعت اور برقی توانائی کی پیداوار کے شعبوں کو دیا جائے گی،خدافرین نیٹ ورک کو پانی کی فراہمی، سالانہ 270 گیگا واٹ گھنٹے کی شرح سے بجلی کی فراہمی اور ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے لیے 2 بلین کیوبک میٹر سالانہ کی شرح سے پانی کو منظم کرنا قیزقلعہ سی ڈیم کی تعمیر کے اہداف میں شامل ہیں۔

خدانخواستہ موجودہ ایرانی صدر کو اس حادثے میں کچھ ہوجاتا ہے تو آگے کیا ہوگا۔

الجزیرہ کے مطابق صدر کی اچانک موت کی صورت میں ایرانی آئین کہتا ہے کہ پہلے نائب صدر جو فی الحال محمد مخبر ہیں، سپریم لیڈر کی منظوری سے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے،حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے بتایا کہ محمد مخبر حکومت کے دیگر ارکان کے ساتھ تبریز روانہ ہوگئے ہیں، حکومتی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا ہے جس میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کے بارے میں تازہ ترین رپورٹس پیش کی گئی ہیں۔

ایرانی سیاسی درجہ بندی کے مطابق ریاست کے سربراہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای ہیں اور صدر کو حکومت کا سربراہ اور سیکنڈ ان کمانڈ سمجھا جاتا ہے،جب سیکنڈ ان کمانڈ کا انتقال ہو جاتا ہے، تب پہلا نائب صدر انچارج ہوتا ہے اور 50 دنوں میں ملک کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے،قطر یونیورسٹی کے پروفیسر مہجوب زویری کے مطابق ابراہیم رئیسی ایرانی سیاست میں ایک بھاری وزن رکھتے ہیں، مہجوب زویری کے مطابق ابراہیم رئیسی کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا ہے۔

Leave a reply