پنجابی فلموں کی سینئر اداکارہ انجمن نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم کی سیاسی تدبیر اور ان کے پہاڑ جیسے عزم کا زندہ معجزہ ہے۔ قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے۔ہمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ اس موقع پر ہم نے کیا کھویا ہے کیا پایا ہے۔ ہم فنکار لوگ ہیں اور فنکار بہت حساس ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ملک کا درد ہم اپنے دل میںبہت زیادہ مھسوس کرتے ہیں۔اس ملک
نے عزت شہرت نام دیا ہے ہماری تو جان بھی س ملک کے لئے حاضر ہے۔انجمن نے مزید کہا کہ اس ملک کو ہم نے بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہمیں سوچنا چاہیے کہ اگر ہمارے بزرگ قربانیاں نہ دیتے یہ ملک نہ بنتا اور ہم آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس نہ لے رہے ہوتے۔ یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا تحفہ اور نعممت ہے۔زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں.ہمیں اس ملک کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنانا چاہیے.ہم اگرقیام پاکستان کے وقت کی تاریخ پڑھیں تو ہماری آنکھوں سے آنسو نہ رکیں. یہ ملک آسانی سے نہیں بنا تھا، اس ملک کے وجود میں آنے کے بعد بھی دشمن اسی امید پر تھے کہ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہواور واپس اسی جگہ پر آجائے جہاں پر تھا.