سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔
باغی ٹی وی : لندن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سے ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا، مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔
سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، ورثے میں ملےمسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکارکردیا، دوست ممالک کو دور کیا گیا، آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طےکریں گے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں۔پیر کو مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس وقت پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہےعمران خان ملک کا خزانہ خالی کر کے گئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بند ہو چکا ہے عمران خان بس فساد چاہتا ہے یہ حکومت 4 سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی تھی اگرعمران خان کو دوبارہ حکومت مل بھی گئی تویہ سب ہی کریں گے جو پچھلے 4 سال میں کیا ہے عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو بھی آوازیں دیں۔اور عدم اعتماد سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا۔
پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں عدلیہ سے درخواست کرتی ہو کہ یہ جو انتشاری سیاست کر رہا ہے اس کا حصہ نہ بنے۔اور سابق حکومت سے تو دوست ممالک بھی خوش نہیں ہیں وہ بھی ناراض ہیں امریکا کو للکارنے والا لیڈر خیبر پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے اور وہاں کے وسائل استعمال کر رہا ہےانقلاب کے لیے جو ہیلی کاپٹر استعمال کیا وہ خیبر پختو نخوا کا تھا فرح گوگی کا نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کے چینی کاروباری گروپس عمران خان سے نہ خوش تھے۔اور ان گروپس نے ہماری حکومت آنے پر شکر کیا۔
عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 23, 2022
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کیے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا، ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا-