محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر ،خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان،سندھ میں بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق بار کھان، ژوب، قلات ، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،خطۂ پوٹھوہار، خوشاب ، میانوالی ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ ،نارووال ، گوجرانوالہ ، حا فظ آباد، گجرات، لاہور اور فیصل آبادمیں بارش متوقع ہے،اوکاڑہ ، ساہیوال اور وہاڑی میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ ،بھکر، ڈی جی خان، ملتان، بہا ولپور، بہاو لنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے،سکھر،خیر پور، گھو ٹکی، میرپور خاص ، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی ، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بارش کاامکان ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور، کو ہستان،سوات، چترال، دیر اور بونیرمیں بارش متوقع ہے،مردان،چارسدہ ، پشاور، کو ہا ٹ ، کرم ، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے-
دوسری جانب سندھ بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، مختلف مقامات پر پڑنے والے شگافوں اور دیئے گئے کٹ سے سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے جس کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
کندھ کوٹ۔سیلاب متاثرین کاانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تحصیل دادو میں یونین کونسل پیر شاہنواز اور یار محمد کلہوڑو میں پیر نہر پر بنائے گئے رنگ بند میں شگاف پڑگیا، سیلاب سے خدا آباد اور قصبہ فکا پانی کے گھیرے میں آگئے، یار محمد کلھوڑو کا تاریخی مقبرہ بھی زیر آب آگیا۔
بھان سعید آباد میں بھی اب تک سیلاب کا خطرہ ٹل نہیں سکا ہے، پانی رنگ بند سے ٹکرا گیا، بھان سعیدآباد کا گرڈ اسٹیشن بھی زیرآب آچکا جس کے بعد گزشتہ 48 گھنٹوں سے بھان سعید آباد کی بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے پلان بی کے تحت شہر کی دوسری ڈیفنس لائن برڑا نہر پر رنگ بند کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
قدیمی قصبہ فکا اور گاؤں احمد خان جتوئی روڈ پر کٹ لگا دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کا دباؤ کم نہ ہونے پر پلان سی کے تحت انڈس ہائی وے کو باریچہ اسٹاپ کے قریب کٹ دیا جائے گا، پانی ریلوے پل سے دریائے سندھ کی طرف جائے گا جبکہ میہڑ، جوہی، خیرپور ناتھن شاہ کے رنگ بندوں پر پانی کے دباؤ میں کمی آرہی ہے اور پانی منچھر جھیل کے راستے دریائے سندھ کی طرف بڑھنا شروع ہو رہا ہے۔
خیرپور میں سیلابی صورتحال اور مختلف حادثات میں کئی اموات واقع ہو چکی ہیں اور خیرپور کے متعدد علاقوں میں اب تک کئی کئی فٹ پانی موجود ہےدرگاہ نصیر فقیر جلالانی کے قریب پانی میں دو بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے-
تحصیل نارا کے علاقے تجل شریف میں 20 سال کا نوجوان ڈوب کر لاپتا ہوگیا جبکہ کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہارگیا اور فیض گنج کے گوٹھ ابراہیم خاصخیلی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد گیسٹرو میں مبتلا ماں چل بسی۔