ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا
ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا
باغی ٹی وی: ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی .
ڈیرہ اسماعیل خان میں موسلا دھار بارش pic.twitter.com/CeWWl8bbJ3
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 17, 2020
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا، وادی کرم سمیت خیبرپختونخوا میں بھی بعض مقامات پر برسات ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے
گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال جاری ، وزیر صحت پنجاب پر شدید تنقید