لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والے آج خود اندرونی خلفشار کا شکار ہو چکے ہیں۔
باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرتی تھی، آج وہ خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے جو دوسروں کو چور کہتے تھے، آج ایک دوسرے کو چور قرار دے رہے ہیں تحریک انصاف کے دور حکومت میں سی پیک جیسے اہم منصوبے کو روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی، مہنگائی میں کمی آئی اور معیشت کو استحکام ملا، سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچایا-
"پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 55 فیصد تک جا پہنچی تھی، جبکہ نواز شریف کے دور میں سی پیک آیا اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا بجلی کا یونٹ ہم نے 45 روپے تک نہیں پہنچایا، یہ کارنامہ پچھلی حکومت کا ہے، ہمارے دور میں بجلی کا نرخ 11 روپے تھا نواز شریف پر کرپشن کا ایک دھیلہ بھی ثابت نہ ہو سکا، ان کے اہل خانہ کو جیل میں ڈالا گیا، اس کے باوجود انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔
خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت سے معیشت بہتر ہوئی اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے،ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی اقدامات کیے، بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں،ملک پر چھائی مایوسی اب چھٹ رہی ہے، اور عوام کو دوبارہ امید کی کرن نظر آ رہی ہے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیلوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقہ ان کی محنت اور فیصلوں کی تعریف کر رہا ہے، یہاں تک کہ ن لیگ سے تعلق نہ رکھنے والے بھی ان کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔
یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کا پانی آئینی حصوں کے مطابق ہے، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، ایسے معاملات کے لیے سی سی آئی کا فورم موجود ہے جہاں آئینی فیصلے ہوتے ہیں، مریم نواز نے پانی کے مسئلے پر سنجیدہ موقف اپنایا ہے اور گندم کی خریداری سے متعلق جلد اعلان کریں گی۔