ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا، وزیر اعظم کا اعتراف

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا۔ پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ملک میں غریبوں کو اوپر لانا ہمارا وژن، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 60ء کی دہائی کے بعد پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں جس کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔ تعلیم اور صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان اب ہمارا مستقبل ہے۔ فورجی اور فائیوجی کے ذریعے رابطوں کا نظام بہتر بنائیں گے۔ آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے۔ دور دراز علاقوں میں ورچوئل تعلیمی نظام متعارف کرائیں گے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ انصاف اور ترقی کے کم مواقع سے معاشرے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کا نظام بھی یکساں نہیں ہے
واضح‌ رہےکہ آج عدالت نے نواز شریف کی ملک سے روانگی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم حکومت اور عوام کو دھوکہ دے کر گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم لندن بیٹھ کر حکومت اور عوام پر ہنستا ہوگا، نہایت شرمندگی کا مقام ہے،

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ وہ پورے نظام کو شکست دے کر گیا ہے، سارا سسٹم شامل ہے، سفارتخانے، ادارے پھر بھی کچھ نہیں ہو پارہا،آئندہ وفاقی حکومت کو بھی سوچنا چاہیئے کہ ایسے ملزم کیلئے کیا لائحہ عمل ہو،کل نواز شریف واپس آکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے وارنٹ گرفتاری کا علم نہیں،

Shares: