ملک کا نام انڈیا سے بدل کر بھارت کرنے کا منصوبہ "مضحکہ خیز” ہے،راہول گاندھی

مودی حکومت کا انڈیا نام تبدیل کرنا تقسیم کی ایک حکمت عملی ہے
india

برسلز: بھارت کے اپوزیشن لیڈراورکانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ملک کا نام انڈیا سے بدل کر بھارت کرنے کا منصوبہ "مضحکہ خیز” ہے۔

باغی ٹی وی: "الجزیرہ” کے مطابق بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں جہاں برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان سے جی 20 کانفرنس کے دعوت نامے پرانڈیا کی بجائے بھارت لکھے جانے پر سوال کیا گیا،جس پر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کا انڈیا نام تبدیل کرنا تقسیم کی ایک حکمت عملی ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ بہت دلچسپ ہے کہ ہم ہر وقت گوتم اڈانی کے سرمایہ دارانہ نظام پر آواز اٹھاتے ہیں اور وزیراعظم مودی اب ایک نئی ڈرامائی تقسیم کے ساتھ سامنے آئے ہیں مودی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر انڈیا کا نام تبدیل کرنا ایک بے تکا پن ہے، حکو مت کا نام تبدیل کرنے کا منصوبہ ایک ہتھکنڈہ ہے۔

پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

کانگریس پارٹی کے لیڈر نے مودی پر بڑے صنعت کاروں کی حمایت کا الزام لگایا ہے اور اڈانی گروپ کو کنٹرول کرنے والے ارب پتی اڈانی کے خلاف مبینہ مالیاتی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اڈانی گروپ، جو بھارت بھر میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو چلاتا ہے، حال ہی میں اس وقت سرخیوں میں ہے جب ایک تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے اپنے حصص کی قیمت کو بڑھانے کے لیے آف شور ٹیکس پناہ گاہوں کا استعمال کیا۔

گاندھی یورپی یونین کے قانون سازوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور بیلجیئم، ہالینڈ، فرانس اور ناروے میں مقیم ہندوستانی باشندوں سے ملنے کے لیے یورپ میں ہیں۔

سعودی عرب اوریورپ تک نئی راہداری کابھارتی نقشہ جعلی ثابت

واضح رہےکہ مودی حکومت آئینی طور پر انڈیا کا نام تبدیل کرکے ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھنے کی تیاری کررہی ہے جس ضمن میں آئین میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ جی 20 سمٹ میں بھارتی صدر کے دفتر سے جاری دعوت نامے میں ری پبلک آف انڈیا کی بجائے ری پبلک آف بھارت استعمال کیا گیا ہے۔

Comments are closed.