تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت والے باہر چلے گئے اور بھائی کو وزیر اعظم بنا لیا، سیاست دان اپنے کاروبار اور جائیداد باہر لے گئے،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے ملکی سالمیت خطرے میں ڈال کر احتجاج نہیں کیا ، قوم کے لیے احتجاج ہر صورت کریں گے، لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، آرمی کورٹس کی سختی سے مخالف کرتے ہیں، ریمنڈ ڈیوس کو جب چھوڑا گیا آرمی کورٹس کہاں تھیں، اداروں کی لڑائی میں ملک کا نقصان نہ کریں، اسٹبلشمنٹ اور پی ڈی ایم ایک طرف، عدلیہ اور پی ٹی آئی ایک طرف ہے ،اگر کسی سے جرم ہوا تو عدالت میں لائیں، ہماری جماعت پانچ کریک ڈاؤن کو برداشت کر چکی، ہمارے نکلنے سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نہیں رہے گا،
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ عدت میں نکاح کے معاملے پر فتوے دے چکے ہیں، شادی کے بارے میں ان کا ذاتی معاملہ ہے، جنرل الیکشن اکٹھے ہوں اور ایک دن ہی ہوں، عمران خان نے آسیہ بی بی کو فرانس بھجوایا،عمران خان کے خلاف مکافات عمل ہو رہا ،جس چیز کا الزام ہم پر لگایا وہی الزام ان پر لگ رہے ہیں، لانگ مارچ کی تین ماہ میں تیاری کی ہے ، پٹرول کی قیمت میں کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے ، ہمارا لانگ مارچ مہنگائی کے خلاف ہے، جو بھی ہمارے نظریے کے ساتھ ہو گا الحاق کر لیں گے، فرانس میں ریاستی سطح پر گستاخی رسول ہوئی، اس لیے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پہلے نوازشریف نے قوم کے ووٹ کا غلط استعمال کیا اور پھر اپنے کاروبار کو لے کر ملک سے باہر چلے گئے نوازشریف نے ملک سے باہر بڑے بڑے محل اور اپارٹمنٹس بنائے عمران خان نے بھی اپنی ذات کے لیے یہی کچھ کیا
پی ٹی آئی کی قیادت نے 9 مئی کو جو کچھ کیا ہم اس کی سخت مخالفت اور مذمت کرتے ہیں اس وقت پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے لیکن تحریک لبیک پاکستان ملک کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی
تحریک لبیک نے ایک بار پھر میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا
حویلیاں میں عاشقین رسول سے درندگی۔ اصل حقیقت کیا؟ حافظ سعد رضوی نے کھرا سچ میں سب بتا دیا