ملک کی بقا اسلامی فکر و تربیت کی آبیاری میں ہے ۔ تنظیم اساتذہ
تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا مانسہرہ میں تین روزہ صوبائی اجلاس اختتام پذیر ہوا جبکہ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ناصر نے کی ۔
جبکہ مرکزی ذمہ داران مصباح الاسلام اور فیاض احمد کاکاخیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس میں صوبہ بھر کے 30 اضلاع کے صدور اور سیکرٹریوں نے شرکت کی اور اپنی اضلاع کی ششماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی ۔ فیاض کاکا خیل نے اجلاس میں قراردادیں پیش کی جس میں ملک میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ، اُردو زریعہ تعلیم , اساتذہ اپگریڈیشن ، چار درجاتی فارمولے کا اطلاق اور ملک میں تعلیم و تحقیق کے لیے سہولیات کی فراہمی کی قراردادیں شامل تھیں۔ فورم نے متفقہ طور پر تمام قراردادیں منظور کی ۔
اعلامیہ کے مطابق مرکزی سیکرٹری فنانس تنظیم اساتذہ مصباح الاسلام نے اجلاس کے اختتام پر ھدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے ۔ بلاامتیاز کیڈرز و بلاامتیاز رنگ و نسل و علاقہ سب اساتذہ کرام اس کے ممبر بن سکتے ہیں ۔ صوبائی نظم اور منتظمین ضلع مانسہرہ کو اس سہ روزہ کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدور اضلاع و زمہ داران اضلاع اپنی ذات پر، اپنے گھروں میں اولاد پر اور سکولوں میں شاگردوں کے تربیت پر خصوصی توجہ دیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کی ضمانت درخواست مسترد
صوابی، عریفہ نور کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار، آلہ قتل اور خون آلود کپڑے برآمد
محمد عثمان سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کے مطابق اس ششماہی میں جو کام وہ نہ کرسکے اس کمی کو وہ اگلی ششماہی میں پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ قرآن وسنت اور کتاب سے رشتہ جوڑیں ۔ سکولوں میں غریب ، نادار اور یتیم طلباء کی تعلیمی کفالت کریں اور پاکستان کی دل و جان سے خدمت کریں ۔ اجلاس کے آخر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے توقیری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کریں ۔