افسوس ناک خبر/انتقال

نامور رائٹر محترمہ نسرین نظامی کا انتقال ہو گیا ہے. انکا برین ہیمرج ہوا تھا گذشتہ چند دن سے ہسپتال میں داخل تھیں۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد قبا ٕ نزد ڈسکو مور سیکٹر 9 نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔۔

دوسری جانب کورونا سے پاکستان میں مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار511 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار482نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 92ہزار 594 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد34ہزار49 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 653، خیبر پختونخوا ایک ہزار702، اسلام آباد 434، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 232 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Shares: