اداکار شان شاہد کی پاکستان تحریک انصاف کے لئے سپورٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔وہ کھل کر عمران خان کی حمایت کرتے ہیں اور اس حمایت پر نازاں بھی ہیں۔ شان شاہد عمران خان کی سیاسی سپورٹ میں اس قدر آگے جا چکے ہیں کہ اب ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جیسے کوئی عمران خان کے سیاسی ورکر ہیں۔ڈر ہے کہ ان کا یہ نیا روپ ان کے اداکاری کے کیرئیر کو دھچکا نہ لگا دے۔ اب شان شاہد کی فلم ضررار بھی ریلیز کے قریب ہے
لیکن جس طرح سے اداکار نے خود سیاسی معاملات میں دھکیل لیا ہے شاید ان کے سیاسی نظریے سے اختلاف رکھنے والے ان کی فلم نہ دیکھنے جائیں۔ جشن آزادی کے موقع پر عمران خان نے ایک جلسہ کیا اور اس میں انہوں نے تقریرکی اس تقریر پر عمران خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شان شاہد نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ آپ نے جو بھی بولا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپنے ملک کے بہادر محافطوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ اس فوج کی ضرورت ہے ، عمران خان آپ نے آج جو کچھ بھی بولا ہے وہ ایک محب وطن ہی بول سکتا ہے۔