ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لانا ہوگا، عمران خان

0
37
لانگ مارچ کی حفاظت کی ذمہ داری کس کی تھی؟ وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لانا ہوگا، عمران خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھا شخص ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے،باہر بیٹھا ہوا شخص ہر فیصلہ اپنے مفاد میں کرے گا،

لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 26 سال سے کہہ رہا ہوں کسی کی غلامی نہیں کریں گے،سب سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں کریں گے، امریکی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، امریکا، روس، چین سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،سائفر کو نیشنل سیکیورٹی اجلاس اور پارلیمنٹ میں رکھا اور صدر کو بھجوایا، پاکستانی سفیر نے بھی کہا دھمکیاں دی گئیں،آج ہمارے ارکان اسمبلی درخواست لے کر عدالت گئے، امید ہے محترم چیف جسٹس ہماری درخواست کو سنیں گے، یہ فیصلہ کن وقت ہے ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لانا ہوگا، برطانوی عدالت نے شہباز شریف پر جرمانہ عائد کیا، سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے خود پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ "انصاف” کی عدم فراہمی ہے ، انصاف یکساں اور بروقت ہو تو کرپشن کا خاتمہ چند مہینوں کا کام ہے ،برطانیہ اور یورپ میں کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا،ہمارا مارچ حقیقی آزادی کامارچ ہے،

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

دوسری جانب پنجاب کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بعض مقامات پر آتشبازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اس کے سدباب کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت ہوا۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، قائم مقام آئی جی پولیس اور دیگر افسروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اور لانگ مارچ کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا ایک حصہ جی ٹی روڈ پر اور دوسرا فیصل آباد ڈویژن میں گامزن ہے۔ فیصل آباد میں 3500 پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسر اور اہلکار سونپی گئی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کر رہے ہیں۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے متعلقہ ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے لئے کھانے کا تسلی بخش انتظام کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی رپورٹ پر کمیٹی نے لانگ مارچ میں ریڑھیوں سمیت غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت روکنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کی آمد کی تاریخ اور پلان کا تعین قبل از وقت کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کر کے پلان کا حتمی فیصلہ کریں گے

Leave a reply