ملک میں اصل گڑبڑ کہاں ہے؟ جیسی عوام ویسے حکمران (قسط ۔ 04) تحریر:محمداحمد

0
59

جیسا کہ پچھلی 3 تحریروں میں بتایا کہ کس طرح معاشرے میں لوگ اپنا ضمیر بیچ رہے ہیں اپنے بچوں کو حرام کھلاتے شرم محسوس بھی نہیں کرتے اور دن رات ملاوٹ کرنا ، رشوت کا لین دین کرکے خفیہ طریقے سے پیسے کما رہے ہیں کیونکہ جو ملاوٹ کرکے پیسہ کمایا جاتا ہے وہ حلال نہیں کہلاتا اس لئے آج چاۓ کی پتی میں چنے کے چھلکے ،آٹے میں ریتی ، چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ اور پھلوں میں میٹھے انجیکشن کیوں لگاۓ جاتے ہیں جو کہ درج ذیل ہے

چاۓ کی پتی میں چنے کے چھلکے:
مارکیٹ میں دستیاب 300 روپے کلو چنے خرید کر اس کا چھلکا الگ کر لیتے ہیں بعد میں اس چھلکے کو پیس کر اس کو رنگ کرکے چاۓ کی پتی کے اندر مکس کرکے وزن بڑھا کر بیچتے ہیں خالص چاۓ کی پتی میں کبھی بھی کرکراپن موجود نہیں جبکہ ملاوٹ والی چاۓ میں آپ کو کر کراپن ضرور ملے گا اس لیے مارکیٹس میں مختلف برانڈ کی پتیاں دستیاب ہیں

آٹے میں ریتی کی ملاوٹ:
آٹے میں ریتی کا استعمال وزن بڑھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے غریب کیلئے خالص آٹا لینا محال ہے دن بدن ملاوٹ عروج پر ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کو طرح طرح کے برانڈ بنا کے آٹے کو مختلف طریقوں سے بیچا جا رہا ہے جس طرح آٹے کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل در مشکل ہوتا جا رہا ہے گندم میں لوگ ریت مکس کرتے پکڑے گے ہیں پھر کہتے ہیں حکمران خراب ہیں حکمران اس لئے خراب ہیں کیونکہ یہاں کے تاجر جو خراب ہیں
جیسی عوام ویسے حکمران

چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ:
چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسے کی ملاوٹ زیادہ اس لئے ہوتی ہے کیونکہ اس کو پیس کر جب باریک کر لیا جاتا ہے تو اس کی رنگت سے اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ خالص کون سا ہے یا ملاوٹ والا کون سا ہے ذائقہ سے ہی پہچانا جا سکتا ہے کہ یہ چنے کا آٹا ہے یا لکڑی کا بھوسہ
اخلاقی طور پر دیوالیہ قوم سے کچھ بعید نہیں جو رمضان کے مبارک دنوں میں بھی اپنی سمت کا تعین درست نہیں کرتی بلکہ ملاوٹ اور دھوکہ دہی عروج پہ چلی جاتی ہے تمام باتیں کتنی حیران کن ہے ایک پل کے لئے ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم کتنے نیک ہیں

پھلوں میں میٹھے انجیکشن:
پھلوں میں میٹھے انجیکشن کا دھندہ اپنی جگہ 12 ماہ عروج پر ہوتا ہے بے موسم فروٹس بڑی آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں پھلوں کو انجیکشن لگا کر وقت سے پہلے مارکیٹ میں دستیاب کیا جاتا ہے اس سے بہت سے نقصانات ہو رہے ہیں ۔ سب سے بڑا نقصان لوگوں میں صحت کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی بہت زیادہ ہو جاتی ہے یہ بیماریاں اب عام ہو گئ ہیں یہ بیماریاں زیادہ کیلوریز لینے کی وجہ سے جنم لے رہی ہیں جس سے صحت متاثر ہو رہی ہے ہمیشہ صحت زیادہ چینی اور کیلوریز لینے سے خراب ہوتی ہے اس لئے بے موسمی فروٹس کا استعمال کم کرنا چاہیے کوشش کریں خالص فروٹس کا استعمال کریں خالص فروٹس دیہاتی علاقہ جات میں زیادہ مقدار میں میسر ہوتے ہیں اس کے برعکس ملاوٹ کا دھندہ ہر جگہ بہت عام ہے

اسی طرح اگلی قسط جلد شئیر کیا جاۓ گا کہ کس طرح سبزیوں پر رنگ ، پیٹرول میں گندا تیل ، بچوں کی چیزوں میں زہر آلود مٹیریل ، گوشت کو پانی کے انجیکشن لگا کر وزن زیادہ کرنا شامل ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتا بہت سی قومیں تباہ ہوگئیں جو دھوکا بازی، فراڈ اور ملاوٹ کیا کرتی تھیں ہمارے ضمیر مر چکے ہیں اس لئے ہمیں اپنے اعمال اپنے کردار کو دیکھنا چاہیے کہ ہم ہی ملک میں اصل گڑ بڑ کرنے والے ہیں حکمرانوں کو ہم برا بھلا کہتے نہیں تھکتے لیکن اپنے گریبان میں جھانک کر بھی نہیں دیکھتے ۔ جیسی عوام ویسے حکمران

@JingoAlpha

Leave a reply