پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار19 ہزارمیگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ کی سطح پربرقرارہے، جس کے بعد مستثنیٰ قرار دیئے جانے والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے، پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار13 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،
ملک کے مختلف شہروں کی طرح راولپنڈی، اسلام میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، اسلام آباد میں ہر4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ہر 2 گھنٹے بعد بجلی بند کی جارہی ہے، آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ اسپتالوں کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے، تاہم اسپتال انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل بندوبست بھی رکھیں.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved