ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

آپ کی سی ایم آپ کے ساتھ ہے ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں,نواز شریف
0
173
faislabad

لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کاوقت ضرور آئے گا،سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا، مل کر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں-

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کی ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا

ارکان اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی سے تکمیل کے مراحل طے کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف کو مبارکباد دی اور صاف ستھرا پنجاب اور دیگر اختراعی پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا-
https://x.com/PMLNDigital/status/1772473010861007014?s=20
نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی، مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، سب کو مل کر کام کرنا ہے،آپ کی سی ایم آپ کے ساتھ ہے ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں پتنگ کی ڈور سے خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہو نے کا بہت دکھ ہے، ایسا اندوہ ناک واقعہ دیکھا نہ سنا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں آج قائد محمد نواز شریف کے ساتھ آئی ہوں ڈور پھرنے والا بہت تکلیف دہ ہے، بچے کے ساتھ ظلم ہوا، واقعہ نظر انداز نہیں کرسکتے، ہمارا اجتماعی شعور شاید ان واقعات کا عادی ہوچکا ہے-

ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف توقعات سے تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں، مریم نوازشریف سے عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں-

مریم نواز نے کہا کہ ورکروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے قانون لارہے ہیں، عمل بھی کرائیں گے فیصل آباد میں سو سپیڈو بسیں بھی لا رہے ہیں، فیصل آباد میں میٹرو بس بھی لا رہے ہیں، کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو 6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا پنجاب بھر میں ٰ600روڈ کی تعمیر ومرمت، 5ایکسپریس وے اور 3موٹرویز بنائیں گے، صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اور ہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی، پنجاب کے تمام اضلاع سیف سٹی، آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ 36 اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں، پنجاب بھر میں 48لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہوچکے ہیں، طلبہ اور طالبات کو 20 ہزار موٹر بائیکس دیں گے، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیک دی جائیں گی، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز بھی دیئے جائیں گے، دیہات سمیت تمام 36 اضلاع میں پی پی موڈ پر ویسٹ مینجمنٹ کا نظام آئندہ 3 ماہ میں قائم کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، چیف سیکرٹری آئی جی اور دیگر حکام موجود تھے ، سینیٹ ٹکٹ ہولڈرطلال چوہدری،رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر،ممبر صوبائی اسمبلی خان بہادر،جعفر علی ہوچہ،چودھری عارف گل،راؤ کاشف رحیم،ظفر اقبال ناگرہ،خلیل طاہر سندھو،عظمیٰ جبین اور قدسیہ بتول موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے ٹکٹ ہولڈر رانا ثناءاللّٰہ خان، آزاد علی تبسم، نواب شیر وسیر، علی گوہر بلوچ، محمد قاسم فاروق، عرفان احمد، عابد شیر علی، حاجی محمد اکرم انصاری، دانیال احمد، شعیب ادریس، محمد اشرف چوہدری، محمد صفدر شاکر، خالد پرویز، محمد اجمل آصف، حامد رشید، فقیر حسین ڈوگر، اسرار احمد خان، علی عباس خان، محمد یوسف، محمد طاہر پرویز، احمد شیریار، محمد رضوان بٹ، محمد رزاق ملک بھی موجود تھے

Leave a reply