کورونا وائرس: ملک میں بڑھتی ہوئی صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مبشر لقمان کا اہم پیغام

0
29

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر کہنا ہے کہ ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر کہنا ہے کہ ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ ممالک کے سفارتی عملے نے اسلام آباد سے جانا شروع کر دیا ہے یہ صورتحاک ی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے


انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سنئیر اینکر پرسن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ قوم کی حفاظت کے لئے ہمیں فوری طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے اسے یعنی کورونا وائرس کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا پہلے ہی ناجائز مسافروں کی آمد نے ہمارے ملک کو ایک سخت حفاظتی خطرہ لاحق کردیا ہے

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،کلینک،گراسری شاپس،کریانہ سٹور،آٹے کی چکیاں،تندور،ملک شاپس،ورکشاپس،پٹرول پمپس،سبزی اور فروٹ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a reply