ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 530 میگاواٹ ہے-
باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 170 میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 700میگاواٹ ہے،پانی سے 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-
ذرائع پاورڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 254میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبےکےبجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 797 میگاواٹ ہے ،ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 257 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119ہے-
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 186 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن ایک ہزار 236 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہےزیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار600کیوسک اور اخراج 21 ہزار400 کیوسک ہے،دریائے کابل میں پانی کی آمد 20 ہزار800 کیوسک اور اخراج 20 ہزار800 کیوسک ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 8 ہزار ایکٹرفٹ ہے ،تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 87 ہزار ایکڑ فٹ ہے-