اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ،بوندا باندی اور بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہےاس کے علاوہ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند ،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج
محکمہ موسمیات کے مطابق کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سر درہے گا ضلع قلات میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاوادی کو ئٹہ اورگر د نواح میں موسم خشک اور سرد رہےگا کو ئٹہ شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 2ڈگر ی سینٹی گر یڈ یکارڈ کیا گیا اسی طرح گوادر اور جیونی میں 13،سبی 8،نوکنڈی 5،تربت میں کم سے کم 12،ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-