ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کی سطح برقرار
پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 38 اموات-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید38 اموات ہوئی ہیں-
Statistics 24 June 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,124
Positive Cases: 1097
Positivity % : 2.37%
Deaths : 38— NFRCC (@NFRCCofficial) June 24, 2021
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار 124 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 97 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.37 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 111 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ51 ہزار 865 ہو چکی ہے۔