ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار
![ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار #Baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/07/ملک-میں-کورونا-سے-مزید-40-افراد-جاں-بحق-،مثبت-کیسز-کی-شرح-2-فیصد-پر-برقرار.jpg)
پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 40 اموات-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-
Statistics 1 Jul 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,145
Positive Cases: 1037
Positivity % : 2.2%
Deaths : 40— NFRCC (@NFRCCofficial) July 1, 2021
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 27 اموات ہوئی ہیں-
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار 145 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.2 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہو چکی ہے۔