مزید دیکھیں

مقبول

ملک میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات اورجہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،کوہستان، مانسہرہ اور بالاکوٹ میں تیز ہوا ؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے کراچی میں بھی آج موسم خشک رہے گا-

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش ہوئی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہےاس میں مزید کہا گیا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے پری مون سون سسٹم برقرار تھا، کراچی کے گرم اور مرطوب موسم نے مغربی سسٹم کو تقویت دی تیز ہواؤں کے بعد بارش کا سسٹم لسبیلہ سے کراچی میں داخل ہوا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے اب تک سب سے کم بارش سرجانی ٹاؤن میں 1.7ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل میں22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی-

محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 6 ملی میٹر، گلشن معمار میں 4.4 ملی میٹر، اولڈ ائیر پورٹ میں 15 ملی میٹر، فیصل بیس میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ میں 5.8ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 2.7ملی میٹر ،مسرور بیس میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

جبکہ کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئےاس کے علاوہ بارش کے باعث موٹر سائیکلیں پھسلنے سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔

ملیر میمن گوٹھ میں ایک پولٹری فارم کی دیوار گر گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دیگر 4 مقامات پر دیواریں گرنے سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،