اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، نارووال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ملتان میں بعض مقا مات پر ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا، تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔








