ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

0
38

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا-

باغی ٹی وی : پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار477 میگا واٹ ہوگیا بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار 223 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔

بلوچستان بلدیاتی انتخابات:خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے…

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 290 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار میگاواٹ ہے۔

بیٹی کی رہائی کا انتظار کرتے کرتے عافیہ صدیقی کی ماں چل بسیں

ونڈ پاور پلانٹس900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 ہے بگاس سےچلنےوالے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جوہری ایندھن سے 2 ہزار 291 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

عید الاضحی پراسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Leave a reply