ملک میں کرکٹ کی طرح باکسنگ کو بھی سپورٹ کیا جائے ، ایشئین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر
ملک میں کرکٹ کی طرح باکسنگ کو بھی سپورٹ کیا جائے ، ایشئین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر
باغی ٹی وی : ایشئین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے میڈیا ٹاک کرتےہوئے کہا ہے کہ لاہور کے سپورٹس جرنلسٹس بہترین کام کر رہے ہیں
امیچور باکسنگ کھیلی ہے، پنجاب چیمپئن شپ کے لیے لاہور آیآ تھا.میری درخواست ہے جیسے کرکٹ کو سپورٹ ملتی ہے ویسے ہی ہمیں بھی سپورٹ کریں.فنانشل ایشو ہوتا یے باکسنگ کافی مہنگی گیم ہے اس لیے گزارش ہے کہ فنانشنلی سپورٹ کی جائے
وزیر اعظم ایک سپورٹس مین ہیں انکو بہتر علم ہے کہ اتھلیٹ کو کیا ضرورت ہوتی ہے.جم کے اخراجات، خوراک اور ٹریننگ کے لیے حکومت اخراجات برداشت کرے. دو فائٹس رہتی ہیں اور ٹاپ فائیو کے لئے کوالیفائی کرونگا پاکستان کی تاریخ میں پہلا ٹائٹل ہوگا جو میں جیتوں گا
فیڈریشن کی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرتا بس اپنی گیم پر فوکس رکھتا ہوں.فیڈریشن کے جو مسائل ہیں وہ اپنی جگہ ہیں لیکن حکومت سے گزارش ہے کہ امیچور اور پروفیشنل دونوں کو سپورٹ کرنا چاہیے
عامر خان بہت سپورٹ کر رہے ہیں، تین ماہ میں اپنا ٹائٹل ڈیفینڈ کرنا ہے اور پھر دوسرا ٹائٹل کے لئے فائٹ کرونگا.