ملک میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی. وفاقی وزیر قادر پٹیل
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کردی ہے.
ایک بیان میں عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ وزارت صحت سیلاب سے پیدا صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات یقینی بنا رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی بیماریوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنا رہے ہیں، بلوچستان میں ملیریا کی وباء سے نمٹنے کے لیے کیڑے مار ادویات فراہم کی جائیں گی.
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ملیریا کے مریضوں کو 100 فیصد مفت علاج اور خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں مچھروں سے بچاؤ کی جالیاں مفت تقسیم کی جائیں گی۔
عبدالقادر پٹیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی کے میں ملیریا کے مریضوں کو 100 فیصد مفت علاج اور خدمات دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات کیے ہیں