ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر 2.2 فیصد کی نمو جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر 2.2 فیصد کی نمو جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پٹرولیم انفارمیشن سروس اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 31 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 31 جنوری کوختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3312 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34420 بیرل جبکہ گیس کی 763 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
پیوستہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداور 34087 بیرل جبکہ گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 741 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے میں پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 12878 بیرل ریکارڈ کی گئی جو اس سے پچھلے ہفتے میں 12761 بیرل تھی۔ پی پی ایل کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 639 ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ اس سے قبل 684 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
پی او ایل کی گزشتہ ہفتے میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5108 بیرل جبکہ پیوستہ ہفتے میں 5146 بیرل ریکارڈ کی گئی اسی طرح پی او ایل کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 68 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتےمیں بھی 68 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ ماڑی گیس کی گزشتہ ہفتے میں تیل کی اوسط پیداوار 1374 بیرل تھی جو پیوستہ ہفتے میں 1088 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماڑی گیس کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 828 ایم ایم سی ایف ڈی اور پیوستہ ہفتے میں 852 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔