وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام منعقد ہوا. اجلاس میں تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی. صوبوں نے ٹڈی دل کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی.
اجلاس میں موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ افریقہ اور انڈیا کی طرف سے آنے والے ممکنہ خطرے اور اس سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا. FAO کے نمائندے نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان اقدامات کی بدولت پاکستان ٹڈی دل کے خطرے سے کامیابی سے نمٹنے میں کامیاب ہو گا.
پاک آرمی اور تمام ادارے Anti Locust Operation میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور آنے والے ممکنہ Locust Threat کے پیش نظر پاکستان آرمی نے مزید resources بھی مہیا کیے ہیں. وفاقی وزیر نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان coordination کو سراہا اور FAO کے Threat forecast کی روشنی میں اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹڈی دل کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی کو لاحق خطرات سے بھرپور طریقے سے نمٹا جا سکے.