ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم فیصلے

0
39

ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم فیصلے

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ای ویزا پالیسی کو مزید فعال بنانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم ہوئی .اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا مقصد، ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال بنانے کیلئے جامع سفارشات مرتب کرنا ہے

اعلیٰ سطحی کمیٹی برائے ای ویزہ پالیسی کا پہلا اجلاس وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، مشیر تجارت رزاق داؤد، وفاقی سیکرٹری داخلہ سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری مذہبی امور اور سیکریٹری ہیلتھ، چیرمین نادرہ عثمان مبین اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی. چیئرمین نادرہ عثمان مبین نے ای ویزہ کی سہولت اور ای ویزہ کی مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو مفصل بریفنگ دی

پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ ای ویزہ پالیسی گذشتہ ڈیڑھ سال سے نافذ العمل ہے . پاکستان ميں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ای ویزہ پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اس پالیسی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے .یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی ان تمام پہلوؤں اور عوامل کا جائزہ لے گی جنہیں بروئے کار لا کر ہم ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں

کمیٹی تمام پہلوؤں پر غور و خوض اور مشاورت کے بعد جامع سفارشات کابینہ کی منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کرے

Leave a reply