فارن فنڈڈ فتنہ ملک پہ مسلط ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتے ہیں،مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سرگودھا یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ حق اور سچ نہیں آپ چاہتے ہیں عوام بشرا بی بی فرح گوگی اور آپ کی کرپشن کے ساتھ کھڑی ہو

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق ، چور جھوٹا فارن فنڈڈ فتنہ ملک پہ مسلط ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتے ہیں فارن فنڈڈ فتنے نے 45 ہزار ارب کا قرض ملک پر چڑھا دیا فارن فنڈڈ فتنے نے تین سال میں 25000 ارب کا تاریخی قرض لیا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے ہاتھ پھیلا کر تاریخی 651 ارب روپےکا قرضہ لے لیا ،دس سال خیبر پختونخواہ کو بے روزگار ، مہنگا ، غریب اور قرض میں ڈبوبا دیا

دوسری جانب ترجمان پیپلزپارٹی اور وزیر اعظم کے معاون فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جس کے باپ کو چوری ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا دوسروں پر الزام تراشی کر رہا ہے عمران خان اقتدار سے نکالے جانے کے بعد دربدر پھر رہا ہے ،وہ کون تھا جس نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو لوٹا ،بنی گالہ میں سنسان مکان کیسے شاہی محل بن گیا،بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری منصوبوں میں کرپشن کوئی راز کی بات نہیں ہے،ہاں تمہیں صدر زرداری نے جمہوری انداز میں ووٹ آؤٹ کیا ،

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

Shares: