ملکی اداروں کے خلاف تقاریر،نواز شریف کیخلاف درخواست دائر

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کا معاملہ،نواز شریف کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

درخواست شاہجہان خان ایڈووکیٹ نامی وکیل نے دائر کی ،درخواست میں نواز شریف،وفاقی حکومت،سیکرٹری داخلہ و خارجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ تقریر میں ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔ نواز شریف کے پروپیگنڈا کے باعث ملکی اداروں کا احترام مجروح ہوا۔ عدالت نواز شریف کی حالیہ تقریر پر فریقین کو کارروائی کا حکم دے۔ عدالت قانون کے مطابق فریقین کو اپنی اپنی پوزیشنز کلیئر کرنے کا حکم دے۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اے پی سی میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کیا تھا اور اس میں انہوں نے اداروں پر کڑی تنقید کی تھی ،نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے ملک دشمن کا بیانیہ نظر آ رہا تھا، گزشتہ روز بھی نواز شریف نے اپنے خطاب میں اداروں پر تنقید کی

نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Leave a reply