ملکی جنگی محاذوں پرفتح حاصل کرنے والے کو غدار قرار دیا گیا،شیخ رشید پھٹ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 5 بجے ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے،کشمیری ہی کشمیر کی تحریک چلا رہا ہے،بھارت میں میسولینی تھرڈ گریڈ کا حکمران ہے، بچپن کی خواہش تھی کے یوپی اور سی پی کا مسلمان جاگے،اب یوپی اور سی پی کا مسلمان جاگ رہا ہے،پاکستان میں کشمیر کے نام پر کوئی اختلاف نہیں
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوبہت قریب سے دیکھاہے،کشمیریوں نے بےسروسامانی میں جدوجہد شروع کی،جدوجہد کی کامیابی کیلئے قربانی دینا ہوگی،کشمیربنے گا پاکستان کیلئےخون کے نذرانے دینے ہوں گے، کشمیری عوام بہت ذہین ہے ان کے پاس دنیا بھر کی معلومات ہیں،کشمیریوں کو بے وقوف سمجھنے والے خود بے وقوف ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیرسے کہتاہوں کہ گلی محلوں میں ریلیاں نکالی جائیں،کشمیر کو خودمختاریاپاکستان کا حصہ بنانے کے لیے خون دینا ہوگا
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو لوٹنے والے کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ملکی جنگی محاذوں پرفتح حاصل کرنے والے کو غدار قرار دیا گیا،ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہییں سیاچن اورکشمیرمیں آزادی کے جھنڈے گاڑنے والے کو غدار کہا جارہا ہے،فوج کی جانب سے ایسا سخت بیان کبھی نہیں دیکھا جیسا کل جاری ہوا،حالات کو بگڑتا دیکھ رہا ہوں،
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر
پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟
وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟
پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا
پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا